بیلتھنگڈی:31/جنوری (ایس او نیوز) مندر کے مذہبی پروگرام میں دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے مقامی پنچایت صدر کی شرکت کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی اور سنگھ پریوار والوں نے احتجاج کئے جانے کا واقعہ تعلقہ کے کوکڈ میں پیش آیا ہے۔
یہ احتجاج گاؤں کے سوتڈکا کی مہاگنپتی مندر میں پوجا کے دوران پیش آیا ہے۔ رکن اسمبلی کے ، وسنت بنگیرا کی صدارت میں منعقد ہوئے پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے کوکڈگرام پنچایت صدر سباسٹین کو مدعو کیا گیا تھا، جس کے تحت سباسٹین پروگرام میں شریک ہوئے۔ لیکن مندر پوجا پروگرام کو دوسرے مذہب والوں کو مدعو کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران رنجن گوڈا، ہریش پونجا ، ششی دھر کلمنج وغیرہ کی قیادت میں سنگھ پریوار والوں کے ساتھ پوجا کے دوران احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کرتےہوئے پوجا میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ، اتنے میں پولس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجیوں کو اپنی تحویل میں لے کر بعد میں رہا کیا۔مندر میں صرف پوجا پروگرام نہیں بلکہ سرکاری سطح کے کئی ترقی جات کاموں کا افتتاح کا بھی پروگرام ہونے کی ذرائع نے خبردی ہے۔